Subscribe Us

Short Story in Urdu |مرد کبھی روتا نہیں | Dedicated to all Fathers, Sons and Brothers | edge zaroo

                                         Short Stories

Short Story in Urdu |مرد کبھی روتا نہیں | Dedicated to all Fathers, Sons and Brothers | edge zaroo



جب عورت  مرتی ہے اس کا جنازہ مرد اٹھاتا ہے اس کو لحد میں یہی مرد اتارتا ہے پیدائش پہ یہی مرد کان میں آذان دیتا ہے باپ کے روپ میں سینے سے لگاتا ہے بھائی کے روپ میں تحفظ فراہم کرتا ہے اور شوہر کے روپ میں محبت دیتا ہے ۔ بیٹے کی صورت میں اس کے قدموں میں اپنی جنت تلاش کرتا ہے ۔ہاں واقعی بہت ہوس کی نگاہ سے دیکھتا ہے یہی ہوس بڑھتے بڑھتے اماں حاجرہ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے صفا مروہ کے درمیان سعی تک لے جاتی ہے اسی عورت کی پکار پر سندھ آ پہنچتا ہے اسی عورت کی خاطر اندلس فتح کرتا ہے اور اسی ہوس کی خاطر اسی مقتولین عورتوں کی۔عصمت کی۔حفاظت کرتے ہوئے موت کی نیند سو جاتا ہے 'واقعی مرد ہوس کا پجاری ہی تو ہے'
میں نے مرد کی بے بسی تب محسوس کی جب ایک باپ کینسر سے لڑتے ہوئے اپنی صحت سے ذیادہ اس بات پہ فکر مند تھا کہ جو کچھ اس نے اپنے بچوں کے لئے بچایا تھا وہ اس کی بیماری پہ خرچ ہورہا ہےاور اسکے بعد ان کا کیا ہو گا ۔
میں نے مرد کی قربانی تب ریکھی جب ایک بار بازار عید کی شاپنگ کرنے گئی اور ایک فیملی کو دیکھا جن کے ہاتھ میں شاپنگ بیگز کا ڈھیر تھا اور بیوی  کہہ رہی تھی کہ میری اور  بچوں کی شاپنگ ہو گئی آپ نے کرتا خرید لیا آپ کوئی نئی چپل بھی خرید لیں جس پر جواب آیا ضرورت ہی نہیں پچھلے سال۔والی کونسی روز پہنی ہے جو خراب ہو گئی ہو گی تم دیکھلو کیا لینا ہے بعد میں اکیلے آکر اس رش میں کچھ نہیں لے پاؤ گی ابھی میں ساتھ ہوں جو خریدنا ہے۔آج۔ہی خرید لو 
میں۔نے مرد کا ایثار تب محسوس کیا جب وہ اپنے بیوی بچوں کے لئے کچھ لایا تو اپنی ماں اور بہن کے لئے بھی تحفہ لایا
میں نے مرد کا تحفظ تب دیکھا جب سڑک کراس کرتے وقت اپنے ساتھ چلنے والی فیملی  کو اپنے پیچھے کر کے خود کو ٹریفک کے آگے رکھا
میں نے مرد کا ضبط تب دیکھا جب اسکی جوان بیٹی گھر اجڑنے پر واپس لوٹی تو اس نے غم کو چھپاتے ہوئے بیٹی کو سینے سے لگایا اور کہا ابھی میں زندہ ہوں لیکن اسکی کھنچتی ہوئی کنپٹیاں اور سرخ ہوتی ہوئی آنکھیں یہ بتارہی تھیں کہ ڈھیر تو وہ بھی ہوگیا ہے رونا تو وہ بھی چاہتا ہے لیکن یہ جملہ کہ مرد کبھی روتا نہيں ,اسے رونے نہیں دے گا۔

Post a Comment

5 Comments

  1. Replies
    1. A bundle of Thanks to you my UNKNOWN READER.
      Stay Blessed.

      Delete
  2. Replies
    1. Thank you Maya for your visit on this website. We'll really appreciate that if you read all stories in this website. IF you don't know how to read this website Please read the reader Guide(The first post)
      https://edgezarroo.blogspot.com/
      Thanks Again Maya.
      Regards: Team Edge

      Delete

You will be replied with in 1 hour