Subscribe Us

Ek bakre ki aap beeti | Story of a Goat | Writer Dilfraz (copyright) | edge zaroo

                             Short Stories                                  

میں ایک بکرا ہوں اور میرا نام .......کسی نے رکھا نہیں اس لئے سب مجھے بکرا کہ

 کر ہی بلاتے تھے. میں جب پیدا ہوا تو بہت چھوٹا تھا میرے ساتھ میرا ایک بھائی بھی

 پیدا ہوا جب پہلی بار آنکھیں کھول کے دنیا کو دیکھا تو جس گھر میں میں پیدا ہوا تھا

 اس گھر کے بچے آپس میں لڑ رہے تھے کے یہ بکرا میرا ہے اور یہ میرا ہے پہلے 

تو کچھ سمجھ میں نہیں آیا کے میں ان کا بکرا کیسے ہو سکتا ہوں میں تو اپنی ماں
 
بکری کا بچہ ہوں. سمجھ میں تب آیا جب انہوں نے مجھے اور میرے بھائی کو اٹھا 

کرکھیلنا شروع کر دیا ہمیں اپنی ماں کے پاس رہنا تھا لیکن وہ بچے تو ہمیں چھوڈ ہی 

.نہیں رہے تھے 

 



پھر آہستہ آہستہ ہم دونوں ان سے مانوس ہونا شروع ہو گئے. بچے ہمارے ساتھ دوڈ

 لگاتے ہم بھی اٹھکلیاں کرتے ان سے دوڈ لگاتے وہ ہمیں اپنے ساتھ دوڈ لگاتے دیکھ 

کر بہت خوش ہوتے. ہم گھر کی مرغیوں کے ساتھ ہی رہتے تھے ہماری ان سے بھی 

اچھی دوستی ہو گئی. جب ہم تھوڈے بڑے ہوئے تو ہم اپنی ماں کے ساتھ باہر گھومنے 

بھی جانے لگے. مجھے باہر گھومتے ہوئے ایک بکری بھی پسند آ گئی اس کا نام 

نینی تھا. میں اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ ٹائم بھی گزارنے لگے. مجھے نینی بہت 

پسند تھی. دیکھتے ہی دیکھتے ایک سال گزر گیا اور ٹائم کیسے گزر گیا پتا ہی نہیں 

چلا. کہتے ہیں نا کے سچا پیار کبھی نصیب میں نہیں ہوتا. ایک دن ہمارے مالک نے 

ہمیں ایک ٹرک میں ڈالا ہم سمجھے کے وہ ہمیں گھمانے کہیں لے جا رہا ہے. ہم ایک 

شہر میں پہنچ گئے. جہاں بہت سارے اور بھی جانور تھے. میرے ساتھی بکرے شہر 

آ کر بہت خوش تھے لیکن مجھے اپنی نینی کی اور ماں کی بڑی یاد آ رہی تھی. 

اچانک لوگ آ کر ہماری کمر کو ہاتھ لگا کر قیمت پوچھنے لگے ہمیں کچھ سمجھ نہیں 

آ رہی تھی کہ ہو کیا رہا ہے. جب وہ ہماری کمر کو ہاتھ لگاتے تو جسم میں خوف کی  

اک لہر سی دوڈ جاتی پھر کچھ بچے اپنے باپ کے ساتھ آئے اور مجھے اور میرے 

بھائی کو خرید کر اپنے ساتھ گھر لے آئے. ہم دونوں اس وجہ سے سکون میں تھے 

کہ ہم  دونوں اکٹھے تھے. دو تین دن تک ہماری خوب خاطر تواضح ہوئی. پھر ایک 

دن ہمیں مسجد سے تقبیر کی آوازیں آنے لگیں اور لوگ بھی ایک دوسرے کو عید 

مبارک کہ رہے تھے. مجھے بھی لگا کہ شاید آج کوئی خاص دن ہے مجھے اپنی 

نینی کی یاد ستا رہی تھی کہ وہ کس حال میں ہو گی کیا وہ میرے بارے میں سوچتی 

ہو گی یا اسے ہمسایے کے بکرے نے اپنے چکروں میں ڈال لیا ہو گا. گھر والے 

مجھے لے کر ایک طرف چل پڑے لیکن میرے بھائی کو اپنے پاس ہی رکھا. کچھ 

ٹائم کے بعد مجھے اس کی چلانے کی آواز آی اور پھر خاموشی چھا گئی. کچھ ٹائم 

کے بعد وہ مجھے واپس لے کر آئے کیا دیکھتا ہوں کے میرا بھائی وہاں موجود نہیں 

ہے اور ایک طرف خون ہی خون ہوا پڑا ہے. میں ڈر اور خوف سے کانپنے لگا پھر 

جب میں نے ایک انجان شخص کو جسے گھر والے قصائی کہ رہے چھری تیز 

کرتے ہوئے دیکھا. میری تو جیسے جان ہی نکل گئی میرے لئے اپنے پاؤں پے 

کھڈے رہنا مشکل ہو گیا مجھے اب کچھ کچھ اندازہ ہو گیا تھا کہ میرے ساتھ بھی اب 

کچھ برا ہونے والا ہے. مجھے میری نینی شدت سے یاد آنے لگی. میرا دل کیا کہ میں 

اپنے بھائی کو تو بچا نہیں پایا کم از کم اب اپنی جان ہی بچا لوں اور زندگی اپنی نینی 

کے ساتھ گزاروں. یہ سوچ کر بھاگنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے مجھے پکڑا ہی 

کافی مضبوطی سے تھا اس لئے میں بھاگ بھی نہیں پایا. قصائی نے اپنے .ساتھی 

سے کہا کے اس بکرے کو لٹاؤ اس نے میری ٹانگوں کو پکڑ کر نیچے لٹا لیا میں نے 

چلانے کی کوشش کی لیکن چلا نہیں پایا. انھوں نے میری ٹانگوں کو مضبوطی سے 

پکڑا اور تقبیر کہنے کے بعد گردن پر چھری چلا دی میری ساری زندگی ایک پل 

میں میرے سامنے آئ اور غائب ہو گئی. میری روح نے میرے جسم کا ساتھ چھوڈ دیا 

اور میرا جسم کچھ ٹائم تک تڑپنے کے بعد ٹھنڈا ہو گیا. پھر انھوں نے مل کر میری 

کھال اتاری اور جسم کے چھوٹے ٹکڑے کر دیے. پھر ہر کوئی اپنی  اپنی فرمائش 

کرنے لگا کہ میں بھون کر کھاؤں گا ،میں کوفتے بنا کر کھاؤں گا. انسان بھی کتنی 

ظالم چیز ہے ایک سنّت نبوی پوری کرنے کیلئے میری جان لے لی. لیکن ایک  
 
بات تو صاف ہے کے ایک بار تکلیف برداشت کرنے کے بعد میری روح اب آزاد ہے 

اور ایک صاف اور پاکیزہ جگہ پر ہے. ایک اور بات میرے بھائی کی روح بھی یہیں 

ہے. اب مجھے انتظار ہے میری نینی کا کیوں کہ اس عارضی دنیا میں کوئی بھی 

ہمیشہ کیلئے نہیں ہے اور جہاں میں ہوں اس وقت وہاں میں اور میرے سارے ساتھی 

.ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہیں 
 

 

 

Post a Comment

5 Comments

  1. Bht dil se likhi gai hai ye kahani Really appreciate you

    ReplyDelete
  2. Unique thinking yar tremounds

    ReplyDelete
  3. Ap ki thinking bht Kamal hn BSS ap na step by step chalna hn jump ya shortcuts nai lanay...patience sa Kam lana hn

    ReplyDelete

You will be replied with in 1 hour