بہت مدت سے ایسا ہے
بہت خاموش رہتے ہو
کوئی گہرا ہے غم شاید
جسے چپ چاپ سہتے ہو
یونہی چلتے ہو ئے تنہا
کوئی غمگین سا نغمہ
تم اکثر گنگناتے ہو
دورانِ گفتگو یونہی
ملیں نظروں سے جب نظریں
تو باتیں بھول جاتے ہو
کسی گم سم سی حالت میں
یا بارش کے موسم میں
فقط اتنا ہی کہتے ہو
اداسی بے وجہ سی ہے
بہت بوجھل طبیعت ہے
بھلا سچ کیوں نہیں کہتے
کسی کو یاد کرتے ہو
1 Comments
Best Poetry really appreciate your content
ReplyDeleteYou will be replied with in 1 hour