Subscribe Us

Ikhlaaq__اخلاق کی کہانی ___Edge Zaroo



Ikhlaaq__اخلاق کی کہانی


 کچھ عرصہ پہلے میں ایک ریسٹورنٹ سے کلچے خریدنے گیا تندور پر روٹیاں 

لگانے والا ہر ایک سے اکھڈ انداز میں بات کر رہا تھا، اسی اکھڈ پن میں وہ کبھی نان 

جلا دیتا اور کبھی کچا نکال دیتا. گاہکوں کا رش بڑھتا گیا اور پہلے سے موجود گاہک 

بھی اسے جلدی نان لگانے کا کہتے رہے جس سے وہ نان والا ہر ایک سے تقریباََ 

لڑنے لگ گیا. میں پچھلے چند منٹوں سے یہ سب کچھ دیکھ رہا تھا. میری باری آئی تو 

اس نے میرے لئے کلچے تندور سے نکالنے شروع کر دیۓ. یہ کلچے کافی حد تک 

لال ہو کر جلنے کے قریب ہو چکے تھے. میں نے وہ کلچے دیکھ کر کہا کہ تم ماشااللہ 

بہت اچھے کاریگر لگتے ہو، اس طرح کے لال کلچے جو جلے بھی نہ ہوں، کوئی عام 

آدمی نہیں لگا سکتا. میری بات سن کر اس نے میری طرف ایسے دیکھا جیسے اسے 

یقین نہ آیا ہو. میں نے اس کا مزید حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس پورے علاقے 

میں تمہارے جیسا استاد نہیں ہو گا. کاش تم پہلے اس تندور پر آ جاتے. یہ بات سن کر 

اس تندور والے کو جیسے بھر پر توانائی مل گئی. یکدم اس کا موڈ خوشگوار ہو گیا 

:چہرے پر مسکراہٹ آ گئی اور اس نے کہا 

صاحب جی، اگر سب لوگ تھوڑا صبر کر لیں تو انھیں بہترین سودا ملے گا

وہ دن ہے اور آج کا دن. میں جب بھی جاؤں وہ میرے لئے سپیشل نان لگاتا ہے. آج 

صبح بھی جب میں اس سے تل والے کلچے خریدنے گیا تو وہ خود ناشتہ کر رہا تھا 

اور اس کا اسسٹنٹ تندور میں نان لگا رہا تھا. رش کافی تھا، اس نے اپنے اسسٹنٹ کو 

کہ دیا کہ وہ باقیوں کے نان لگا دے، میرے لئے وہ خود لگائے گا. اس نے جلدی جلدی 

ناشتہ ختم کیا اور بہترین قسم کے، بھرے ہوئے تلوں والے کلچے لگا کر دئیے وہاں 

کھڑے باقی لوگ مجھے کوئی وی آئ پی شخصیت سمجھ رہے تھے 

اور میں سوچ رہا تھا کہ ابھی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صرف ایک 

قول پر عمل کیا تھا جس میں انہوں نے دوسروں سے اخلاق اور شفقت سے پیش آنے 

کا حکم دیا تھا اور اس کے بدلے میں مجھے اتنی عمدہ اور بہترین سروس ملنا شروع 

.....ہو گئی. اگر تمام افکار پر عمل کر لیا جائے تو دنیا میں ہی جنت مل جائے 
 

Post a Comment

2 Comments

You will be replied with in 1 hour